JINNAH JOBS

Latest Govt & private Jobs in Saudi Arabia and whole worlds, For latest today Jobs and Newspaper vacancies under and Provincial North & South Riyadh Jobs, Jeddah Jobs, Makkah Jobs and Dammam Jobs. If you are looking for Latest Jobs in Saudi Arabia,If U are Looking Jobs than you are definitely at right place for Today JinnahJobs. Jinnah Jobs will give you all vacancies advertisements of Riyadh, Jeddah, Makkah, Dammam Madinnah & Gulf Countri

Breaking

Wednesday, April 16, 2025

Educational story



 *ظہیر الدین بابر* کے بارے میں پڑھا تھا اسے ایک بار جسم پر خارش ہوگئی، خارش اتنی شدید تھی کہ اگر کوئی کپڑا اس کے جسم سے چھو بھی جاتا تھا تو اس کے منہ سے چیخ نکل جاتی تھی، اس کے مخالف *شیبانی خان* کو پتا چلا تو وہ عیادت کے بہانے اس کی تکلیف انجوائے کرنے کے لیے آ گیا، بابر کو اطلاع ہوئی تو اس نے سر سے لے کر پائوں تک شاہی لباس پہنا، سر پر تاج رکھا اور دربار میں آ کر اس کے سامنے بیٹھ گیا۔


شیبانی خان سارا دن اس کے ساتھ بیٹھا رہا، اس نے کھانا بھی اس کے ساتھ کھایا لیکن بابر نے اپنی تکلیف اپنے چہرے اور آواز تک نہیں آنے دی یہاں تک کہ آخر میں شیبانی خان مایوس ہو کر چلا گیا، مہمان جوں ہی محل سے نکلا، بابر نے فوری طور پر اپنا سارا لباس اتار کر پھینک دیا، پورے دربار نے دیکھا، اس کا پورا جسم سرخ تھا اور اس پر بڑے بڑے آبلے بن چکے تھے اور وہ سارا دن انھیں برداشت کرتا رہا تھا۔


میری زندگی کا نچوڑ ہے دنیا کو ہمارے دکھوں اور تکلیفوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا لہٰذا ہمیں چاہیے ہم اگر بیمار ہیں تو اپنی بیماری کو گردن سے نیچے چھپا لیں، اسے چہرے پر نہ آنے دیں، ہم اگر غریب ہیں تو غربت ہماری شکل اور ہمارے جسم پر دکھائی نہیں دینی چاہیے۔


ہم اگر ناکام ہیں تو ناکامی ہمارے حلیے، ہماری صورت پر نہیں آنی چاہیے، ہم اگر خوف زدہ ہیں تو خوف ہماری آواز، ہماری آنکھوں اور ہماری شکل پر نظر نہیں آنا چاہیے اور ہم اگر جاہل ہیں تو بھی ہماری جہالت ہماری صورت اور ہماری گفتگو تک نہیں پہنچنی چاہیے، یقین کریں زندگی اچھی گزرتی ہے ورنہ لوگ لوگوں کو جیتے جی دفن کرکے چلے جاتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

if u have any doubt,Please let us know